Saturday, November 9, 2013
سوچ مثبت ر کھیں ‘خوش رہیں
سوچ مثبت ر کھیں ‘خوش رہیں | |
بہترین انسان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہو۔ یہ کمرہ‘ یہ ماحول میرے رب تعالیٰ نے میرے لیے منتخب کیا ہے
تقریباً ڈیڑھ دو سال پہلے میرے سر کے پچھلے حصے میں تکلیف شروع ہوئی جو کافی عرصہ علاج کےبعد ٹھیک ہوئی‘ ابھی ٹھیک ہوئے صرف آٹھ نو ماہ ہی ہوئے کہ دوبارہ سے وہی شکایت محسوس ہونے لگی‘ ہمارے گھر میںپانی کی موٹر کا شور ہوتا ہے‘ میں اس شور سے تنگ آکر کبھی کسی کے گھر اور کبھی کسی کے گھر سکون ڈھونڈتی۔ میں پرسکون رہنا چاہتی تھی۔ ایک دن ظہر کی نماز میں اسی بوجھل پن اور تکلیف دہ کیفیت میں پڑھ رہی تھی کیونکہ کھڑکی کے ساتھ موٹرکا بے انتہا شور تھا اور نماز میں میری توجہ بار بار بٹ رہی تھی اور ایک دم سے میرے دل میں خیال آیا کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہو۔ یہ کمرہ‘ یہ ماحول میرے رب تعالیٰ نے میرے لیے منتخب کیا ہے میں رشتہ داروں کے گھروں کو حسرت سے دیکھتی تھی کہ ان کے گھروں میں کتنا سکون ہے‘ موٹر کا شور نہیں‘ کاش! ان کی جگہ میرا گھر ہوتا اور ساتھ قرآن کی وہ آیت یاد آگئی۔ ترجمہ: جو تم اپنے لیے بہتر سمجھتے ہو بعض اوقات تمہارے لیے وہ اچھا نہیں ہوتا اور جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو‘ ہوسکتا ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہو۔ بعض اوقات تمہارے لیے وہ اچھا نہیں ہوتا جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو‘ ہوسکتا ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہو۔ یہ سب سوچتے ہی میرے سر کا بوجھل پن اور تکلیف دور ہونے لگی اور طبیعت ہلکی پھلکی سی محسوس ہونے لگی۔ موٹر چلتے ہوئے بھی اس کا شورمحسوس نہیں ہورہا تھا۔ میں یہ سوچنے لگی ہم اپنی سوچ کے زیراثر ہوتے ہیں۔ خوش یا ناخوش رہنا اپنے اختیار میں ہے۔ ہمیں جیسے بھی حالات درپیش ہوں اگر یہ سوچیں کہ یہی اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے اور ہم اس کی رضامیں ہی راضی ہیں تو یقین مانیے زندگی بہت اچھی لگتی ہے۔ بہرحال اللہ رب العزت سے راضی رہیے آپ کو اپنی تکلیف بھی پیاری لگے گی کہ یہ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ جیسے مجھے اب موٹرکا شور محسوس نہیں ہوتا اگر کوئی بھی تکلیف ہو اسے اللہ رب العزت کی طرف سے آئی ہوئی آزمائش سمجھیںگے اور اس تکلیف پر صبر وشکر کرینگے تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد وہ تکلیفیں دور ہونگی کیونکہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ ہر تنگی کے بعد آسانی ہے۔
|
Labels:
News in URDU
دانت کا شدید درد منٹوں میں ٹھیک
دانت کا شدید درد منٹوں میں ٹھیک | |
نسخہ یہ ہے : ۔دو چمچ شہدمیں لہسن کے دو تین جوئے لیکر اچھی طرح کوٹ کر انہیں دانتوں پر ملیں
|
Labels:
Roohani Elaj
ہیپاٹائٹس کا شافی روحانی علاج
جس شخص کو پیلیا، یرقان، ہیپاٹائٹس اے۔ بی۔ سی ہوگیا ہو تو اول و آخر گیار گیارہ مرتبہ درود پاک درمیان میں سورۂ قریش 21مرتبہ پانی جس میں چند قطرے آب زم زم شامل ہو پڑھ کر دم کریں اور صبح دوپہر شام پانی اپنے استعمال میں شامل رکھے۔ یہ عمل ہر روز کریں‘ انشاء اللہ چالیس روز کے اندر اندر شفاء یابی ہوگی۔ مندرجہ ذیل الفاظ دو صفحات پرلکھ کر ایک پانی والی بوتل میں ڈالے اور دوسرا نقش اپنے گلے میں پہن لے‘ نقش درج ذیل ہے:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لا الہ الا اللہ ۔ یرقان دفع شَوَدْ
بحق محمدرسول اللہ۔ یرقان دفع شود
|
Labels:
Islamic Urdu
قبرستان میں کرائے کی قرآن خوانی
میرا عام طور پر قبرستان جانے کا معمول ہے کیونکہ قبرستان جانا سنت رسول ﷺ ہے۔ اہل قبور کو پڑھ کر ہدیہ کرنا ‘ ایصال ثواب کرنا اورخصوصاً قبرستان میں جانے سے موت کی یاددہانی ہوتی ہے اور انسان کے باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔ یہ تجربہ مجھے بارہا ہوا ہے کہ قبرستان میں ایسے بندے عمومی طور پر چل پھر رہے ہوتے ہیں جو ہر آنے جانے والے پر نظر رکھتے ہیں بعض اوقات ان کے ہاتھ میں پانی کی بالٹی ہوتی ہے‘ ایک تھیلے میں گندم اور باجرے کا دانہ۔۔۔ ورنہ وہ خالی ہاتھ ہر آنے جانے والے سے پوچھتے ہیں:’’ قبر پر پڑھوانا ہے؟‘‘ کیونکہ انہیں پتہ ہے مرحوم والدین یا کسی عزیز کے پاس آنے والے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو قبر والے کو کچھ دے نہیں سکتے کیونکہ پہلے دن سے بچے کو والدین نے یہ بات بہت شدت سے یاد کرادی ہوتی ہے کہ تم نے ڈاکٹر بننا ہے‘ انجینئر بننا ہے‘ فوجی بننا ہے‘ پائلٹ بننا ہے‘ ماسوائے اس کے اسے کوئی اور بات یاد ہی نہیں ہوتی۔ میں نہیں کہتا یہ نہ بنیں‘ یہ بننا بھی ضروری ہے‘ آخر یہ بھی ہماری زندگی کے شعبے ہیں‘ یہ سب کچھ بن گئے اور اپنی موت‘ آخرت‘ قرآن اور اللہ کو یاد نہ کیا تو۔۔۔۔ایسی صورتحال میںجہاں میرے پاس والدین کی بے عزتی اور بے قدری کے کیس آتے ہیں وہاں پھر قبرستان میں ایسے واقعات بھی مجھے نظرآتے ہیں کہ کرائے کی قرآن خوانی کروائی جارہی ہے۔ ظاہر ہے جس کی نظر جیب پر ہو۔۔۔ اس کے اندر قرآن پڑھنے کا خلوص کتنا ہوگا؟ آپ کے عزیز کیلئے اس کے دل میں مغفرت اور خیرخواہی کے کتنے جذبات ہوں گے ؟یہ آپ خود محسوس کرلیں۔۔۔ مجھے کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ قارئین! اپنی نسلوں کو کچھ ایسا سکھا کر جائیں کہ مرنے کے بعد آپ کی نسلیں آپ کو یاد کریں تو کچھ پڑھ کر آپ کو گفٹ بھی کریں اگر کبھی کبھار بھولے سے ہماری قبروں پر آبھی جائیں تو ان کے منہ سے کچھ کلام الٰہی اور ذکرواذکار نکلے۔ ہاں! اگر وہ اس قابل ہوں گے تونکلے گا اور اس قابل اس وقت ہوں گے جب ہم انہیں بچپن سے ہی اس چیز کی تربیت دیں گے۔ زندگی مختصر ہے ہر طرف بربادی کا ماحول ہے‘ ایسے وقت میں ذرا محنت زیادہ کرنی پڑے گی‘ آپ کہیں تھوڑی محنت سے یہ چیز آجائے یہ ممکن نہیں‘ محنت و کوشش زیادہ کریں۔ انشاء اللہ آپ کے مسائل مرنے کے بعد بھی حل ہوں گےوہ ایسے کہ مرنے کے بعد ہر میت کو اس چیز کی ضرورت ہے کہ اسے کوئی پڑھ کر ہدیہ کرے۔
|
Labels:
Islamic Urdu
گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی، ترجمان این ٹی ڈی سی
اسلام آباد…موسم کا سرد ہونا رحمت بن گیا، وزارتِ پانی وبجلی کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے گھریلو صارفین کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے، بجلی کی طلب کم ہو کر 11ہزار میگاواٹ رہ گئی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق گھریلو لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، بجلی کی پیداوار 9ہزار 800میگاواٹ اورطلب کم ہو کر 11ہزار میگاواٹ رہ گئی، اس طرح شارٹ فال بھی کم ہو کر 1200میگاواٹ رہ گیا۔ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 3ہزار 740میگاواٹ ہے۔ تھرمل کے ذریعے1ہزار515میگاواٹ اورآئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 4ہزار 545میگاواٹ ہے۔ |
Labels:
News in URDU
Subscribe to:
Posts
(
Atom
)